کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر ہوں گے، دیگر ممبران میں ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر اور ایس ایس پی سعود مگسی شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی سات روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے کراچی پولیس چیف کو ارسال کرے گی۔
ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی غفلت کے مرتکب افراد کا تعین بھی کرے گی۔