کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بہن کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بہنوئی زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جہاں مراد نے جائیداد سے حصہ طلب کرنے پر اپنے گھر میں موجود بہن اور بہنوئی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ان کا شوہر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔