کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 77 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان بغیرلائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
حکام کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں 41 مقدمات درج کیے گئے، رواں سال چھاپوں میں 39 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔