کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار بھی زخمی

Published On 25 November,2023 04:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس کے قریب 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، مرنے والے ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔