پتوکی: (دنیا نیوز) لیسکو ریجنل سٹور میں ڈکیتی کی بڑی واردات،3 ڈاکو ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ھو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈز کو رسیوں سے باندھ کر واردات کی،اسسٹنٹ ریجنل سٹور مینجر کی تحریری درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملانوالہ بائی پاس پر واقع لیسکو ریجنل سٹور میں مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے، ڈاکو سٹور کا مین گیٹ کھول کر چار بڑی گاڑیاں سٹور کے اندر لے آئے، ڈاکوں نے لفٹرکی مدد سے گاڑیوں پر 38979 میٹر نئی تار، جسکی مالیت تقریبا 70,51٫300 روپے کی لوڈ کی۔
ایف آئی آر کے مطابق 22 ٹن استعمال شدہ ڈسمینٹل تار، جسکی مالیت تقریبا 24,36,000 روپے، 3 عدد ایل سی ڈی، دو عدد بندوقیں و دیگر سامان گاڑیوں پر لوڈ کیا، 7عدد جلے ہوئے بجلی ٹرانسفارمر 50KVA اور ایک بجلی ٹرانسفارمر 100KVA کی مشینیں بھی لوڈ کیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے تقریبا چار گھنٹے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں واردات کو ٹریس کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔