اے این ایف کی کارروائیاں،ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

Published On 24 November,2023 10:24 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے 9 کارروائیوں میں ایک ٹن 364 کلوگرام منشیات برآمد جبکہ 8 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور،لاہور،اسلام آباد، ملتان، ڈی جی خان، کراچی اورپشین میں کی گئیں۔

ترجمان نے کہاکہ کارروائی کے دوران 80 کلو792گرام ہیروئن جبکہ 574 کلو افیون اور 705 کلو چرس برآمد کرلی گئی  ، کارروائی کے دوران3 کلو 563 گرام آئس بھی برآمدکی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔