کراچی: نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر ڈالا

Published On 24 November,2023 09:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ کراچی میں قصبہ کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کو 16 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق لڑکی کی شناخت صائمہ کےنام سےہوئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کےوقت لڑکی کی والدہ گھر کی بالائی منزل پرموجود تھی، نامعلوم ملزم گھرمیں داخل ہوئےاورلڑکی کوگولیاں مارکرقتل کیا، واقعہ پرانی خاندانی دشمنی کانتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کےخاندان کے چار سے پانچ افراد ماضی میں بھی قتل ہوچکے ہیں، مقتولہ کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔