سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا، متعدد بلز پیش کیے جائیں گے

Published On 27 November,2023 11:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا جس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کے دوران فیکٹریز ترمیمی بل اور پرائز کنٹرول بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، ہیلتھ اینڈ سیفٹی بل اور الیکٹرانک کرائم ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

گارڈیئنز اینڈ وارڈ ترمیمی بل اور موٹر وہیکل ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ کنٹرول ہیومن ٹریفکنگ اور انسٹیٹیوٹ سائنس ترمیمی بلز بھی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

گندم کی سپلائی میں کمی اور قومی ایئر لائن کی صورتحال پر تحاریک ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ گرتی پاکستانی کرنسی اور ڈالر کی کمی بارے تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔