بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے: عبدالغفورحیدری

Published On 27 November,2023 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں، دنیا بھر میں زمینداروں کو سبسڈی دی جاتی ہے، بلوچستان کے لوگوں کا ایک ذریعہ معاش زمینداری ہے، اس کا بھی گلہ گھونٹا جارہا ہے، کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم، وزیرداخلہ، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس بلوچستان سے ہیں اور کیا چاہئے؟

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہاتھ پاؤں باندھ کر کرسیوں پر بیٹھا دیا جاتا ہے، عجیب مذاق چل رہا ہے، بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ، چمن میں بھی دھرنا چل رہا ہے، یہاں سے آواز اٹھائی جائے، اہم شخصیات کو عہدوں پر بیٹھا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر ہم سے مذاق کیا جارہا ہے۔