لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ محفوظ کیا، عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کے دوران مشیر برائے نگران وزیراعظم احد چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 8 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کررکھا ہے جبکہ احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔