قصور: تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ماں بیٹا جاں بحق

Published On 04 December,2023 02:32 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والوں کی شناخت 50 سالہ نجمہ بی بی اور 25 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔