ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا آج دوسرا اجلاس ہو گا

Published On 04 December,2023 09:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا آج دوسرا اجلاس ہو گا۔

پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہو گا، پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہو گا، پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا۔