اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
سابق وزیراعظم کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔