راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ
عدالت کی جانب سے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں، آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کی جائے گی، فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی اور قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
بعدازاں عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔