سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ آج ملزمان کو سائفر کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔