ملک بھر میں موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

Published On 07 December,2023 10:59 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ، دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ، دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، سکردو منفی 08، گلگت، استور منفی 05، گوپس، پلوامہ منفی 04، کالام، سرینگر، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔