پاکستان کو بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کرنے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز مل گئے

Published On 30 November,2023 11:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کرنے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو مل گئے۔

آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کر سکتے ہیں، چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو دئیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چینی آلات بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کر سکیں گے، موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں۔

چین سے 14 ہزار کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں، آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔