اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
شوکت ترین 2021ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، وہ 17 اکتوبر 2021ء سے 11 اپریل 2022ء تک پی ٹی آئی حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔
سینیٹر شوکت ترین نو مئی کے بعد سے روپوش تھے، شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس متعلق انہوں نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔