کراچی: (دنیا نیوز) سینٹرل جیل پولیس موبائل جلانے کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر حلیم عادل شیخ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔