شادی تقریب کے اوقات کار کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی تبدیل

Published On 09 December,2023 01:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا دورہ کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے پراجیکٹ کی تکمیل مدت 15 دسمبر مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ سے آگے کسی صورت پراجیکٹ نہیں جائے گا، 15 دسمبر تک ہر صورت پراجیکٹ مکمل کیا جائے، پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے بورڈ پر 18 دسمبر تاریخ لکھ کر متعلقہ پراجیکٹ ٹھیکیدار سے دستخط کروا لیے۔

تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں شادی کی تقریب کے اوقات کار کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی کو تبدیل کر دیا، محسن رضا نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، بچوں کے امتحان کی وجہ سے سکول بند نہیں کر سکتے، اگلے ہفتے سکولوں کا کھلا رہنا مشکل ہے۔