اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل سے متعلق کازلسٹ جاری کر دی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہو گی، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ اڈیالہ جیل جا کر کیس کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کیخلاف بھی بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا۔