مردان: اسد قیصر کو رہائی نہ مل سکی، پولیس نے پھر حراست میں لے لیا

Published On 09 December,2023 04:54 pm

مردان: (دنیا نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی نہ مل سکی، پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت پھر حراست میں لے لیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں صبح ہی ضمانت ملی تھی، اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں، پی ٹی آئی رہنما ایک ہفتے سے مردان جیل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان : سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد گرفتارکر لئے گئے۔
 




Recommended Articles