آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

Published On 09 December,2023 07:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ ، دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 11، سکردو منفی 08، سری نگر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق استور، کالام منفی 04، گوپس، گلگت منفی03، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔