لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مراکو میں تعینات پاکستانی سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و مراکش کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سمیع ملک نے کہا کہ مراکو میں تجارت کے بے شمار مواقع ہیں ان سے فائدہ اُٹھانا چاہئے، تجارتی فوائد حاصل کرنے کے لئے مراکو کی حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، مراکو کے سیاحتی مقامات جیسے پاکستان میں بھی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سفیر سمیع ملک کی طرف سے وزیراعلیٰ کو مراکو کے دورے کی دعوت دی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ جلد مراکو کا دورہ کروں گا۔