کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منافق سیاسی ٹولے اور پاکستان مخالف اقدام کرنے والی جماعت نے ملک کو نقصان پہنچانے کا تہیہ کر لیا ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی افغان باشندوں کے جانے کی توثیق کی ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ سمگلنگ کیلئے استعمال ہو کیا کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے؟ پاکستان کے کرکٹ میچ میں یہ لوگ پاکستان کو گالیاں دیتے رہے ہیں، جانے والے باشندوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، حکومت نے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جلد ہی ایک کچہری لگائی جائے گی جس میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کوئی بھی سیاسی پارٹی جو چمن کے دھرنے کی صورتحال کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گی وہ قابل قبول نہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ افغان تارکین وطن کے حوالے سے گھروں میں جا کر بھی ان کے کاغذات چیک کریں گے۔