کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں پیپلزپارٹی کو الیکشن میں ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا۔
جی ڈی اے کے بورڈ چیئرمین پیرپگارا جبکہ سیکرٹری صفدرعباسی اور سیکرٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم ہونگے، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13 سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل ہوگا، جی ڈی اے انتخابی نشان ’’ستارہ “ پرالیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند اپنی درخواستیں صفدر عباسی کے نام فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں جمع کرائیں گے۔
سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے الیکشن 2024 میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔