عائشہ منزل آتشزدگی: ایس بی سی اے کی فیکٹ فائنڈنگز رپورٹ منظر عام پر آگئی

Published On 07 December,2023 08:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عائشہ منزل پرشاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ بارے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی فیکٹ فائنڈنگزکی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے مکمل انسپکشن کی، بلڈنگ 30 سال قبل تعمیر کی گئی، بلڈنگ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل نہیں، بلڈنگ میں دکانیں اور فلیٹس موجود ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کے مطابق ڈرینج سسٹم درست تھا، بلڈنگ میں کوئی کریک نظرنہیں آیا، بلڈنگ آگ لگنے کی وجہ سے کسی بھی طرف جھکی ہوئی نہیں نظرآئی۔

رپورٹ کے مطابق کنسٹرکشن کو کمیٹی نے درمیانے درجے کا قرار دیا، بلڈنگ کا واٹر اینڈ سیوریج سسٹم آگ لگنے کے باعث متاثر ہوا، بلڈنگ کی گراؤنڈ اور میزنائن فلور پر کہیں کہیں پلاسٹر اترا ہوا نظر آیا، بلڈنگ پہلی سے چار منزل تک رہائش کے قابل ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ اور میز نائن فلور پر مرمت کے بعد منتقل ہوا جا سکتا ہے، گراؤنڈ اور میزنائن فلور پر لائسنز سٹرکچر انجینئر کی سپرویژن میں مرمت کے بعد منتقل ہوا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میز نائن اور گراؤنڈ فلور پر دکانیں موجود ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رپورٹ ڈی سی سینٹرل کو ارسال کر دی۔