کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ ثقافت سندھ نے تالپور دور کی چوری ہونے والی 6 تاریخی توپیں برآمد کروا لیں، برآمد کی گئیں توپوں کو تاریخی قلعہ کوٹ ڈی جی میں رکھا جائے گا۔
نگران صوبائی وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ کے نوٹس کے بعد نایاب توپوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، پولیس لائن ڈی سی ہاؤس اور دیگر جگہوں پر رکھی گئی تاریخی توپیں واپس کردی گئیں۔
توپیں ڈپٹی کمشنر ہاؤس، مریم چوک خیرپور اور ببرلو پولیس سٹیشن میں نصب تھیں، توپوں کی عدم موجودگی قلعہ کی تاریخی حیثیت متاثر کر رہی تھی، تاریخی قلعہ کی توپیں 30 سال سے واپسی کی منتظر تھیں۔