اسرائیل بچوں پہ بمباری کرکے اپنی طاقت دکھا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Published On 10 December,2023 05:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل بچوں پہ بمباری کرکے اپنی طاقت دکھا رہا ہے۔

اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وائٹ کوٹ مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام آگنائزیشنز کے رہنماؤں سمیت شرکا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پوری دنیا میں اس نوعیت کا ڈاکٹرز کا احتجاج نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل کو جھٹکا لگا، اسرائیل کی تمام ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی ہے، حماس چھوٹی جماعت ہے لیکن مضبوط ایمان کے ذریعےاس جنگ کو لڑ رہی ہے، حماس نے بتایا کہ مزاحمت میں زندگی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل قابل شکست ہے، اسرائیل اپنی شکست کے بعد فاتحین کے گھر والوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔