لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز پر بھی لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 10, 2023
محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرننگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔