نگران وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی وزیراطلاعات محمد احمد شاہ کی ملاقات

Published On 12 December,2023 10:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے ملاقات کی، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے بحیثیت وزیر محمد احمد شاہ کی کارکردگی کو سراہا۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہدایت کی کہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سماجی تحفظ کے محکموں کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے، جس پر نگران صوبائی وزیر نے بتایا کہ روزانہ ایک وزیر کی پریس کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے محکموں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگران سندھ حکومت کی کارکردگی اور شفافیت کو اجاگر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ نگران سندھ حکومت غیرجانبداری سے آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کی پاسداری ہر ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے: گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کیلئے 50 لاکھ روپے ہیڈمنی کے نوٹیفکیشن کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

محمد احمد شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کی آج کی ملاقات میں کچے میں جرائم کیخلاف تیزترین آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے وزیرِاطلاعات کو ہدایات جاری کیں کہ صحافیوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا کہ بحیثیت وزیر اپنی ذمہ داریوں کو پوری قوت سے ادا کروں گا۔