سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج

Published On 14 December,2023 09:40 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل آج سے شروع ہوگا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر گمشدگی کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کریں گے۔

گزشتہ روز سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد آج سے کیس کا ٹرائل شروع ہو گا اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے نے سائفر کیس ٹرائل کی کارروائی ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کو آج کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے تھے۔

سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ ہو گا یا نہیں، یہ اہم فیصلہ آج خصوصی عدالت میں ہو گا۔