لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔
لارجر بنچ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کرے گا۔