جہلم ویلی: تیندوے کا حملہ، شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

Published On 14 December,2023 10:14 pm

جہلم ویلی: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں تیندوے نے حملہ کر کے شہری کو شدید زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نانڈر کے مقام پر پیش آیا، تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے شہری کا نام قاضی رفیق بتایا گیا ہے۔

حملے کے بعد خونخوار تیندوا رات کی تاریکی کی وجہ سے قریبی جنگل میں فرار ہوگیا، مقامی افراد نے زخمی ہونے والے شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔