کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی کا استعفیٰ قبول کر لیا۔
گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمیر محمد حسنی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمیر محمد حسنی عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، بتایا گیا ہے کہ وہ چاغی سے الیکشن لڑیں گے۔