مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 15 December,2023 09:42 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ و گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر جبکہ مرکز مستونگ سے 32 کلومیٹر دور مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔