نیپال میں خوفناک زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی

Published On 04 November,2023 11:44 pm

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں خوفناک زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

زلزلے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہو چکا ہے، خوفناک زلزلے میں زخمیوں کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ شب 11 بج کر 47 منٹ پر ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، نیپال کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز جاجرکوٹ کا دیہی علاقہ رامیندا تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی۔