کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر کھیل بلوچستان نوابزادہ جمال رئیسانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے 12 دسمبر کو استعفی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کو بھجوایا تھا۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوابزادہ جمال رئیسانی کا استعفی منظور کر لیا۔