کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردی کے مرکز خطرہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، اگر دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رہے گی تو افغانستان کو لے ڈوبے گی۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر کسی غیر ملکی نے الیکشن مہم میں حصہ لیا تو کارروائی کریں گے، بلوچستان میں 1 لاکھ 70 ہزار جعلی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔