کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، کوئٹہ میں پارہ منفی ایک اور بارکھان میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں سموگ پھر چھانے لگی، فضائی آلودگی کی شرح 280 ہوگئی، بھارتی شہر کولکتہ 200 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ادھر کراچی میں بھی رات سے سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
شہر قائد صبح کے وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جبکہ درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ محسوس کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔