کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے لنک بادینی روڑ توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
منصوبے کے افتتاح کے بعد نگران وزیر اعلیٰ علی مردان خان ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار تھے، منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی، انتظامی معاونت فراہم کرتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لنک بادینی روڈ کا زیر التوا منصوبہ نگران حکومت میں مکمل کیا گیا ہے، نگران حکومت کی ترجیحات میں عوام کی فلاح و بہبود سر فہرست ہے۔
علی مردان خان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ مواصلاتی منصوبوں کی تکمیل سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی، کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے دیگر منصوبوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا، سریاب روڈ، سبزل روڈ اور دیگر منصوبوں کو بھی جلد مکمل کریں گے۔