شیر افضل مروت کی نظربندی: حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

Published On 18 December,2023 01:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

حکومت کی جانب سے محسن عباس ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ نظربندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔

حکومتی جواب میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے درخواست حکومت کو دیں۔

اپنے جواب میں حکومت نے استدعا کی کہ عدالت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرے۔