عام انتخابات کیس کا معاملہ، پی پی پی اور آئی پی پی کا فریق بننے کا فیصلہ

Published On 15 December,2023 05:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں عام انتخابات کیس کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے فوری طور پر پٹیشن فائل کر کے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے بھی پٹیشن فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی ترجمان عون چودھری نے کیس میں فریق بننے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم فریق بننے کی پٹیشن دائر کرے گی۔