الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

Published On 14 December,2023 08:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آراوز، آر اوز اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ سے معطل ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔