این اے 122: حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

Published On 15 December,2023 10:49 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 122 لاہور کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری کرامت علی کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا تو فی الحال امکان دکھائی نہیں دے رہا۔

بعدازاں کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔