کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) اور مسلم لیگ ن کے وفد کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔
مسلم لیگ ن کا وفد ایم کیو ایم مرکزی الیکشن آفس پہنچے گا، ملاقات میں الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا وفد قیادت سے ہونے والی مشاورت سے ایم کیو ایم کو آگاہ کرے گا، ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، حلقہ بندیاں، مشترکہ جلسے سمیت دیگر امور پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کراچی کے دیگر اضلاع میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، ایم کیو ایم ملیر اور لیاری کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تیار ہے۔