لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی پریس کانفرنس عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، الیکشن کمیشن کے 8 فروری کو انتخابات کرانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرننگ افسرز کا تقرر اور ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو الیکشن شیڈول کا جز ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کرنے کی صورتحال پر غور کیا، موجودہ صورتحال پر الیکشن کمیشن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔