ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق

Published On 19 December,2023 04:44 pm

کاہنہ: (دنیا نیوز) ویلنشیا ٹاؤن میں مکان کی چھت سے گر کر ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان کی عمر 75 سال تھی، وہ اپنے گھر کی چھت پر چل رہے تھے جب اچانک دوسرے گھر کے صحن میں جا گرے اور جان کی بازی ہار گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر کاہنہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ سر دست اہل خانہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔