پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائیوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
امین برادران کی حفاظتی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے کی، دو رکنی بینچ میں جسٹس فہیم ولی خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید شامل تھے، امین برادران کی جانب سے معروف قانون دان احمد علی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائیوں کی 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسی دورانیہ میں اپنے کیسز کیلئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔