راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔
سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے چودھری پرویز الٰہی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرائے، چودھری پرویز الٰہی تین قومی اور تین صوبائی سمیت کل 6 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، وہ این اے 59، 64 اور 69 سے اور پی پی 23، 32اور 34 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔